ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت مختلف شہروں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت مختلف شہروں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: باغوں کا شہر لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ۔

شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس249 ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی گئی جبکہ سورج افق پر جلوہ گر رہا۔

تفصیلات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہا اور 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔