راودلشاد: مال مفت دل بے رحم ، بزدار سرکار کی مالی بے ضابطگیوں پرمبنی رپورٹس منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان میں 13 کروڑ 10 لاکھ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔
تفصیلات کےمطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان میں 13 کروڑ 10 لاکھ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کی جانب سے دستاویزات آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو نہیں مہیا کی گئیں، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ملازمین کی گئی ادائیگیوں کو مشکوک قرار دے دیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملازمین کی تقرری کا ریکارڈ ہی غائب کردیاگیا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان ملازمین کو ادائیگی سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
ڈی جی خان کے سرکاری محکموں میں ملازمین کے تقرر نامے، سروس بکس کا ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین کو ادائیگیاں کی گئیں۔
مالی سال 2021 اور 22 کی آڈٹ رپورٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیاگیا۔
مالی سال 2021 اور 22 کے دوران میٹرو پولیٹن کار پوریشن ڈی جی خان کا عمل معاہدہ کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کو بھجوایا گیا۔
آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کے نام پر کی گئی ادائیگی کی تحقیقات کی ہدایات کردیں۔