ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کو لاہور ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا

مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کو لاہور ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پی ٹی آئی کی 22مارچ کومینارپاکستان پرجلسہ کرنے کیلئے درخواست پرسماعت، تحریک انصاف کو لاہور ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پررجسٹرارآفس کااعتراض ختم کرنےکی استدعامستردکردی، عدالت نےرجسٹرارآفس کےدرخواست کےقابل سماعت ہونےسےمتعلق اعتراض کوبرقراررکھا،رجسٹرارآفس کادرخواستگزارپرمتعلقہ داد رسی کمیٹی سےرجوع کیےبغیرہائیکورٹ درخواست دائر کااعتراض، جسٹس فاروق حیدرنے پی ٹی آئی رہنمااکمل خان کی درخواست پربطور اعتراض کیس سماعت کی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے، درخواست گزارکی جانب سےسردارخرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

،جسٹس فاروق حیدر نےوکیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آفس نےاعتراض لگایاکہ آپ نےدادرسی کمیٹی سےرجوع نہیں کیا ، وکیل خرم لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پہلےبھی اسی عدالت نےاس نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کی ہے، 

جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہ آپ داد رسی کمیٹی کےپاس جائیں گےیااس اعتراض پربحث کرناچاہتےہیں ؟ لطیف کھوسہ نے کہا میں رجسٹرار آفس کے اعتراض پر بحث کرنا چاہتاہوں،دادرسی کمیشن اور داد رسی کمیٹی سے توقع نہیں ،آپ ڈی سی کو ڈائریکشن دیدیں کہ وہ ایک ہفتہ میں فیصلہ کردیں۔

 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے کہا قانون کےمطابق دادرسی کمیشن دوہفتوں میں درخواست پرفیصلےکاپابندہے، یہ ڈی سی آفس چلیں جائیں وہ قانون کیمطابق فیصلہ کردینگے۔

وکیل خرم لطیف کھوسہ بولے عدالت ڈی سی کوڈائریکشن دےکہ وہ ایک ہفتے میں فیصلہ کردے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ بہترہےآپ متعلقہ فورم سےرجوع کریں ،داد رسی نہ ہونےپرعدالت سےرجوع کرلیں،عدالت نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےسےمتعلق اعتراض برقراررکھتےہوئےدرخواست نمٹادی۔