کیا جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟ گوگل نے بتا دیا

کیا جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟ گوگل نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل کی ای میل سروس ’جی میل ‘ عالمی سطح پر مقبول ترین ای میل کمیونیکیشن سروس کے طور پر جانی جاتی ہے جس سے متعلق گزشتہ کچھ دنوں سے افواہیں ہیں کہ یہ اگست 2024 میں بند ہوجائے گا۔

دفتری ملازمین، طالب علموں اور مالیاتی اداروں سمیت سب کے لیے انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور ای میلز متعدد آفیشل کاموں کے لیے کی جاتی ہیں جن کے لیے جی میل کا استعمال ہوتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس کا عنوان  'Google is sunsetting Gmail' تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے کہ کیا واقعی جی میل بند ہوجائے گی۔

اسکرین شاٹ میں گوگل کی جانب سے مطلوبہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ 'دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جوڑنے، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو فعال کرنے اور لاتعداد رابطوں کو فروغ دینے کے بعد Gmail کا سفر اختتام پذیر ہو رہا ہے، یکم اگست 2024 سے Gmail باضابطہ طور پر بند ہوجائے گا'۔یہ پوسٹ سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کے ذہنوں میں مختلف سوالات نے جنم لیا۔

افواہوں کو مزید روکنے کے لیے گوگل نے اپنے آفیشل جی میل ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں اور   Gmail اپنی سروس بلا تعطل جاری رکھے گا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2024-02-24/356569_9986199_updates.png

Ansa Awais

Content Writer