پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو لکھے گئےخط کا متن سامنے لانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو لکھے گئےخط کا متن سامنے لانے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نام بانی پی ٹی آئی کے لکھے ہوئے خط کا متن سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

  پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر قدم قانون کی بالادستی اور ملک کی معاشی بہتری کیلئے ہوگا، پی ٹی آئی  آئی ایم ایف کے نام خط میں ایسا کچھ نہیں لکھے گی جس سے ریاست اور معیشت کو نقصان پہنچے،انہوں  نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط آج بھیج دیا جائے گا۔

  خط کا متن میڈیا کے سامنے لایا جائے گا اسے پڑھے بغیر کوئی بات نہ کی جائے، تحریک انصاف ملکی مفاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی، تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے اور عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں، معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر گورننس کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہیے۔
 

Ansa Awais

Content Writer