وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: Punjab Chief Minister Mohsin Naqvi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل کابینہ کا ساتواں اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر منظوری دی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق کابینہ کا ساتواں اجلاس کل سہ پہر تین بجے سیون کلب میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے،  جس میں پی ایس ایل کی سیکورٹی اور دیگر اخراجات سمیت فیصلے کیے جائیں گے، اس کے علاوہ گندم کی امدادی قیمت میں ترامیم اور آئندہ سیزن میں نئی گندم کی خریداری کے اہداف بھی طے ہوں گے۔

 اجلاس میں بیدیاں روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر اور والٹن کوریڈر منصوبے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری جبکہ غیر ملکی ڈونر ایجنسیوں سے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور دیگر معاملات پر کمیٹی کے تشکیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت کو سیاحت اینڈ آرکیالوجی سمیت میوزم ڈیپارٹمنٹ کا نام دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں کارپوریٹ فارمنگ اور پی پی ایس سی کے کمیشن آلاونس سمیت ماڈل بازار کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی پر منظوری بھی دی جائے گئی۔

واضح رہے کہ کابینہ کے ساتویں اجلاس میں وزرا سمیت اعلی افسران  شرکت کریں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer