72 پولیس افسران کے تقرروتبادلے ،نوٹی فکیشن جاری

Punjab police,transfer postings,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس میں تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید72افسران کے تقرروتبادلے کردیئے،نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے احسن سیف کواے آئی جی ڈسپلن ۔ظفربزدارکوبٹالین کمانڈرون پی سی لاہورتعینات کردیا،افتح احمدڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی ون سپیشل برانچ لاہور لگادیا گیا۔ذکریہ یوسف کوڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہورتعینات کردیا گیا۔

محمدسلیم اللہ کوڈی ایس پی اےوی ایل ایس سٹی لاہور چارج مل گیا۔۔علی عباس کوڈی ایس پی اےوی ایل ایس صدرلاہورتعینات کردیا گیا۔نجف گل کوڈی ایس پی ڈولفن سکواڈصدرلاہور ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

محمداشفاق رانا بطور ڈی ایس پی اینٹی ڈکیتی لاہور فرائض سرانجام دیں گے،قیصرمشتاق ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرزسٹی لاہورمقرر ،ندیم صدیق کو ڈی ایس پی ویلفیئراینڈپی کیوآرسی پی اولاہورتعینات کردیا گیا۔احسان اللہ کوڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور لگا دیا گیا۔ محمد انور،محمد افضل،ذوالفقار علی،خالد محمود شاہ،محمد ندیم اقبال، فرحت رسول غضنفر عباس، نعیم عزیز،عاصم افتخار، فاروق احمد اور مزمل حسین کو بھی نئی ذمہ داریاں مل گئیں۔