لاہور ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کےمتعلق کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کےمتعلق کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے نیا پاکستان اتھارٹی کے ایل ڈی اے کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی بتایا بجائے نیا پاکستان اتھارٹی علیجدہ کام کررہی ہے یا ایل ڈی اے کےساتھ ملکر کام کررہی ہے۔جسٹس شاہد کریم عدالت کا لاء افسر کو ہدیات لے کر کل جواب دینے کی ہدایت عدالت کا انوائرمنٹل کمیشن کو بھی نیا پاکستان منصوبے کا جائزہ لینے کی ہدایت واٹر اور انوائرنمینٹل کمیشن کی جانب سے رپورٹ جمع کروادی گئی۔

لاہور میں دھواں پیدا کرنیوالی 223 فیکٹریاں سیل ، 19 مزید مالکان کیخلاف مقدمات درج کروادئیے گئے، رپورٹ محکمہ ماحولیات سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوں گے پانی اور ماحولیاتی کمیشن کی جانب سے فوکل پرسن نے رپورٹ جمع کرائی صوبہ بھر میں 80 اعشاریہ اکتالیس فیصد اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروا دیا گیا ہے، لاہور میں 37 بھٹوں کو زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے پر سیل کردیا۔ دھواں چھوڑنے والی دس ہزار ایک سو نوےگاڑیوں کے چالان اور دوہزار چار سو ساٹھ گاڑیاں بند کی گئیں ۔

46 شوگر ملز کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے پر نوٹسز جاری کئے گئے رپورٹ 26 فیکرٹریوں کو ٹریمنٹ پلانٹ لگانے کے لئےمحکمہ ماحولیات سے دو مارچ تک این او سی لینے کی مہلت دی۔ دو مارچ تک محکمہ ماحولیات سے این او سی نہ لینے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کی کاروائی شروع کریں گے۔ داتار دربار میں ہانی کا واٹر ٹینک کی تصنیب مکمل ہوگئی ہے۔واٹر ٹینک سےاج سے پانی اٹھانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer