فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کے استعفیٰ کیخلاف قرارداد جمع

فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کے استعفیٰ کیخلاف قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق متنازعہ بیان کا معاملہ، وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

رکن صوبائی اسمبلی عظمی زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے مطابق حکومت نے فیملی کی مخبری کے لئے برطانوی کمپنی کی خدمات حاصل کی، جسٹس فائز عیسی نے کہا برطانوی کمپنی کو میری فیملی کی مخبری کے لئے رقم سرکاری خزانے سے ادا کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے ججز کے سامنے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سے متعلق متنازع بیان فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کی مشاورت سے دیا تھا جبکہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل آزاد نہیں ہو سکتا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس معاملے میں وزیراعظم عمران خان کو بھی وضاحت کے لئے طلب کیا جائے۔