ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کا فارمولہ نافذ ہونے سے 6 ہزار 339 آسامیاں پرموشن کیلئے خالی ہو گئیں۔
محکمہ فنانس نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی تمام گریڈز میں خالی آسامیوں کا حتمی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی ترقیوں کے لیے فور ٹائیر فارمولہ نافذ ہونے کے بعد گریڈ 18 میں 3929 اسامیاں، گریڈ 19 میں 2049 اسامیاں خالی ہو گئی ہیں۔ اسی طرح گریڈ 20 میں 361 آسامیاں خالی ہیں۔

محکمہ نے واضح کر دیا ہے کہ فور ٹائر فارمولہ کے تحت گریڈ 20 کی 696، گریڈ 19 کی 4409 اسامیاں مختص ہیں جبکہ گریڈ 18 کی 8354 اور گریڈ 17 کی 9747 اسامیاں مختص ہیں۔ محکمہ فنانس نے کالجوں کے اساتذہ کی پرموشن کیلئے خالی آسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں خالی آسامیوں کے مطابق اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز فائنل کیے جائیں گے۔ خالی آسامیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث ترقی کے اہل اساتذہ کو اب پرموشن مل سکے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer