ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کی نیب پر الزامات کی بوچھاڑ

مریم اورنگزیب کی نیب پر الزامات کی بوچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نیب کے رویے کی مذمت اور شدید احتجاج،ان کا کہنا تھا کہ  نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرور ہے، عمران صاحب کے حسد، انتقام، حکم اور انا کی تسکین کے لئے نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کے معاملے میں نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے نیب کے وکیل کا عدالت میں پیش نہ ہونا نیب، نیازی گٹھ  جوڑ جوڑ کا ثبوت ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بے گُناہ عوام اور ملک کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے ۔

نیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے ثابت ہوگیا کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمام ثبوت نیب کے پاس ہیں قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ وہ ثبوت کہاں ہیں؟ کیوں عدالتوں میں پیش نہیں کیے جا رہے؟ امید ہے کہ عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گی اور بے گناہوں کو ان کا حق ملےگا اخلاص اور ایمانداری پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنا ظلم ہے کسی کو ناحق زنداں میں رکھنا بہت بڑا ظلم ہے امید ہے کہ عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گی اور بے گناہوں کو ان کا حق ملےگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer