ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنایا جائے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی

نئے صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنایا جائے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے ہیں تو اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ایک کمیشن بنایا جائے، جو یہ فیصلہ کرے کہ کتنے صوبے بنانے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتو کے دوران کیا، کہا کہ نئے صوبوں کے خلاف نہیں، لیکن ان کی سیاسی تشکیل نہیں چاہتے۔ 

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو دورہ مذاکرات کی دعوت دی، وہ پہلے بھی میثاق معیشت کی بات کر چکے ہیں۔انہوں نے کاہ کہ مذاکرات کی پیشکش کے بعد اب پی ٹی آئی اپنے گھر میں فیصلہ کر لے کہ انہوں نے کرنا کیا ہے؟ یہ محمود اچکزئی کو کیا کچھ کہتے رہے۔ اب مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو دے دیا۔ یعنی ان کو بھی امپورٹڈ لیڈر چاہئیں۔