ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی فلم فنڈ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد

پنجاب حکومت کی فلم فنڈ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کے حصول کے خواہش مند فلمسازوں کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب فلم فنڈ کے لیے درخواست دینے والوں پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور مکمل فلمی ٹیم کی تفصیلات جمع کروانا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ فلم ڈائریکٹر، اکاؤنٹس آفیسر، آرٹ ڈائریکٹر، کیمرہ مین، ساؤنڈ ریکارڈسٹ اور ایڈیٹر کی مکمل معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو اپنی مالی صلاحیت ثابت کرنا ہوگی جس کے لیے ایک سال کا بینک سٹیٹمنٹ جمع کروانا لازم قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ فلم کے مجموعی بجٹ کا کم از کم 50 فیصد حصہ بینک بیلنس یا کریڈٹ سہولت کی صورت میں ظاہر کرنا ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت فلم فنڈ کے حصول کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ درخواست گزار کی فلم ریلیز ہو چکی ہو، ان اقدامات کا مقصد فلم فنڈ کے شفاف استعمال کو یقینی بنانا اور سنجیدہ و مستند فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔