ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کرسمس کی تیاریاں،گرجا گھروں کو سجا دیا گیا

 کرسمس کی تیاریاں،گرجا گھروں کو سجا دیا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:مسیحی برادری کے کرسمس کے تہوار کے موقع پرگرجا گھروں کو دیدہ زیب روشنیوں، رنگ برنگی سجاوٹ سے آراستہ کر دیا گیا۔
گرجا گھروں میں کل خصوصی دعائیہ تقریبات اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔
مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تیاریوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔
سرخ و سفید ٹوپیوں، سنٹاکلاز کے لباس ،تحائف کی خریداری عروج پر پہنچ گئی
کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے حکومت بھی پیش پیش ہے اورلاہور کے لبرٹی گول چکر میں 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب کیا گیا ہے۔
لبرٹی گول چکر کو برقی قمقموں سے روشن کرنے کے ساتھ سنتا کلاز بھی لگائے گئے۔