ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں 35ہزار سےزائد صارفین کے بجلی کنکشن التوا کا شکار

لیسکو میں 35ہزار سےزائد صارفین کے بجلی کنکشن التوا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکو میں 35 ہزار سے زائد صارفین کے بجلی کنکشن التوا کا شکار ہیں ،جبکہ صارفین نے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صارفین نے تقریباً 25 کروڑ روپے ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں ادا کیے، لیکن سنگل فیز میٹر کنکشن کے لیے متعدد درخواستوں کے باوجود بجلی کنکشن فراہم نہیں کیے جا سکے۔

لیسکو کے مطابق صارفین کو اگست کے بعد سے سنگل فیز میٹر کی بنیاد پر کنکشن نہیں دیے جا سکے کیونکہ سنگل فیز میٹر کا سٹاک ختم ہو چکا ہے۔ اس دوران وزارت پاور ڈویژن نے ہدایت دی کہ نئے کنکشنز کے لیے اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر نصب کیے جائیں۔ تاہم، اے ایم آئی سمارٹ میٹر کے نوٹیفکیشن کے بعد کنکشنز کا عمل بھی معطل ہو گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ تمام ادائیگیاں مکمل کر چکے ہیں ،اس کے باوجود   انہیں بجلی کنکشن نہیں مل رہا، جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہ کرنا پڑ رہاہے۔

 لیسکو انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ سٹاک کی بحالی اور اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد کنکشنز کی فراہمی دوبارہ شروع کی جائے گی۔