ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجدِ نبویﷺ کے مؤذن سپردخاک، آخری اذان کی ویڈیووائرل  

مسجدِ نبویﷺ کے مؤذن سپردخاک، آخری اذان کی ویڈیووائرل  
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسجدِ نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان کے انتقال کے بعد ان کی آخری اذان کی ویڈیووائرل ہوگئی۔
شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان گزشتہ 25 سال سے  مسجدِ نبویﷺ  میں خدمات انجام دے رہے تھے,ان کی نمازِ جنازہ منگل کی صبح نمازِ فجر کے بعد مسجدِ نبویؐ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مسجدِ حرام اور مسجدِ نبویﷺ کے امورِ دینیہ کی صدارت کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے مسجدِ حرام اور مسجدِ نبویﷺ کے آئمہ، مؤذنین، اساتذہ اور امورِ دینیہ کے تمام عملے کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان کو سال 2001 میں مسجد نبوی کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا، مسجد انتظامیہ کی جانب سے مؤذن کی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے  جووائرل ہوچکی ہے۔


شیخ فیصل نعمان مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے، اپنی ابتدائی تعلیم مدینہ ہی میں مکمل کرنے کے بعد طیبہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی،وہ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو نسل در نسل مسجدِ نبویؐ میں اذان دینے کی سعادت سے وابستہ ہے،ان کے دادا اور والد دونوں اس عظیم منصب پر فائز رہے، ان کے والد شیخ عبد المالک نعمان نے صرف 14 برس کی عمر میں مسجدِ نبویﷺ میں اذان دینا شروع کی اور 90 برس سے زائد عمر تک یہ مقدس فریضہ انجام دیتے رہے۔

شیخ فیصل نعمان اپنے والد کے انتقال کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے ،انہیں سال 1422 ہجری (2001ء) میں مسجدِ نبویﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا اس طرح انہوں نے تقریباً 25 برس تک اس عظیم ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھایا۔