ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوابشاہ: تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

نوابشاہ: تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دو افراد نے موقع پر دم توڑا جبکہ دو زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی  ہے۔