ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی ؛ آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ با لائی  علاقوں میں  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم  گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا  میں   چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند  اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 
پیر  کے روزموسم کی صورتحال کےمتعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں  موسم سرد اور  خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں  شدید سرد رہے گا۔ صبح  اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور  ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے  کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات میں صوبہ کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے  بیشتر  اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات  اور گردونواح میں شدید سرد  جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم بہا ولپور ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،لاہور  ، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں  صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے   کا امکان ہے۔