فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ  ہونگے

فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ  ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ  ہونگے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کہاہے  کہ آسٹریلیا میں ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد خرم شہزاد کے ری ہیب کا پلان ترتیب دے دیا ہے، خرم شہزاد کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

 یاد رہے کہ نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میچ کے بعد پسلی میں فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے تھے۔