بھارتی اداکارہ کا ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام

Indian actress accuses Sajid Khan of sexual harassment
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بگ باس کے 16 میں شامل بھارتی ہدایتکار ساجد خان پر ایک اور اداکارہ نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آہنا کمار، مندنہ کریمی اور شرلین چوپڑا کے بعد اب ایک مراٹھی اداکارہ جے شری گیکود نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

جے شری کیگود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے 8 سال قبل انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ 8 سال قبل ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر مجھے ایک تقریب میں لے کر گیا جہاں اس نے میری ملاقات ساجد خان سے کروائی، ساجد خان جیسے بڑے نام سے ملکر میں بہت خوش ہوئی اور ساجد خان نے کہا کہ میں ایک نئی فلم پر کام کر رہا ہوں جس میں تمھارے لیے بھی کوئی رول نکل جائے گا تم میرے دفتر آجاؤ۔

جے شری کیگود نے کہا کہ اگلے روز میں جب ساجد خان کے دفتر گئی تو وہاں ساجد خان اکیلے تھے، انہوں نے میرے جسم کو چھوا اور کہا کہ میں تمھیں اپنی فلم میں کیوں منتخب کروں، جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں بہت اچھی اداکارہ ہوں، تو اس پر ساجد خان نے کہا کہ صرف اچھی اداکاری سے کچھ نہیں ہوتا، تمھیں ہر وہ کام کرنا پڑے گا جو میں کہوں گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر