حارث کی دلہن کی تیاریوں کی ویڈیوز سامنے آگئیں، مہندی پر کرکٹر کی بولنگ اسپیڈ لکھوالی

حارث کی دلہن کی تیاریوں کی ویڈیوز سامنے آگئیں، مہندی پر کرکٹر کی بولنگ اسپیڈ لکھوالی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آج اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں دوست اور قریبی رشتے دار شریک ہوں گے تاہم نکاح سے قبل ہی حارث کی دلہن کی تیاریوں کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔

ان ویڈیوز میں مزنا کی مہندی کے خاصے چرچے ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے مہندی پر حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھوایا۔ مداحوں کی جانب سے یہ ویڈیوز خاصی پسند کی جارہی ہیں، اس سے قبل کرکٹر کو کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے زندگی کے سب سے بڑے دن کے لیے مبارکباد بھی دی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer