ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہی نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

مونس الہی نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الہی نے ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ  فوری طور پر "تعلیمی ایمرجینسی" نافذ کرے۔

چوہدری مونس الہی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ  کورونا کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی اشد ضرورت ہے،  رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ تعلیم کابجٹ ڈبل کیا جائےجبکہ ورچوئل اور فزیکل دونوں طرز تعلیم کا فروغ لازم قرار دیا جائے۔

رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ق چوہدری مونس الہی نے مزید کہا کہ قوموں کی اصلی دولت علم ہے، علم کی دولت بچائیں اور  تعلیم کواول ترجیح بنائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer