ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے نئے قوانین متعارف

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے نئے قوانین متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نجی سکولوں کو اب پانچ سال کی بجائے صرف ایک سال کیلئے رجسٹریشن یا تجدید دے گا، سکولوں کو ہر سال لائسنس کی تجدید کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔
 
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی سکولوں کو پانچ سال کی بجائے صرف ایک سال کیلئے توسیع یا تجدید دینے کا فیصلہ کیا ہے، سکولوں کو پہلے سے جاری رجسٹریشن مکمل مدت تک کارآمد رہے گی، ایجوکیشن اتھارٹی کی مطابق مینول رجسٹریشن والے سکولوں کو بھی ہر سال آن لائن فارم بھرنا ہوگا، پرانی رجسٹریشن پر سکولوں کو ہرسال آٹومیٹک آن لائن توسیع دی جائے گی۔

اس حوالے سے نجی سکول 31 مارچ تک مفت رجسٹریشن کراسکیں گے، جبکہ 31مارچ کے بعد رجسٹریشن فیس وصول کی جائے گی ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کی بدولت سکولوں کا آن لائن ڈیٹا مرتب ہوسکے گا۔

یاد رہے  آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر شبیر ہاشمی کی زیر صدارت منعقدہوا۔ شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھول کر قوم کو جہا لت کے اندھیروں سے نکالا جا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اساتذہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔
 
شبیر ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ 11 جنوری کو پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کے باہر کلاسز لگائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کم فیس پرائیویٹ سکولز کیلئے گورنمنٹ فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کرکے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بناۓجائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer