ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : رواں سال قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں کمی 

لاہور : رواں سال قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں رواں سال قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں کمی دیکھی گئی، سال 2025ء کی نسبت رواں سال قتل کی وارداتیں 19 فیصد، اقدام قتل کی 30 فیصد کم ہوئیں ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کی 32، اقدام قتل کی 76 وارداتیں ہوئیں، رواں سال سٹی ڈویژن میں قتل کی 26، اقدام قتل کی 48 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 39، اقدام قتل کے 120 مقدمات درج ہوئے ۔اس کے علاوہ رواں سال کینٹ ڈویژن میں قتل کے 36، اقدام قتل کے 72 مقدمات کا اندراج کیا گیا، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 22، اقدام قتل کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال سول لائنز ڈویژن میں قتل کی 7، اقدام قتل کی 16 وارداتیں ہوئیں، صدر ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 44، اقدام قتل کے 72 مقدمات درج ہوئے، رواں سال صدر ڈویژن میں قتل کی 37، اقدام قتل کی 50 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 22، اقدام قتل کے 38 مقدمات کا اندراج کیا گیا، رواں سال اقبال ٹاؤن ڈویژن میں قتل کے 18، اقدام قتل کے 40 مقدمات درج ہوئے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کی 45، اقدام قتل کی 82 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، رواں سال ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں قتل کے 40، اقدام قتل کے 60 مقدمات درج کئے گئے ۔