ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلمہ چوک انڈر پاس پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات

کلمہ چوک انڈر پاس پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کلمہ چوک انڈر پاس پر شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ برکت مارکیٹ سے گلبرگ جانے والے راستے پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دفاتر جانے والے شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے، جبکہ سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں رش میں کئی منٹ تک پھنسی رہیں۔

ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی کارروائی کا انتظار ہے۔