ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی لاہور کا گرلز ہائی سکول کا دورہ،بچوں میں خوش آمدید کارڈز اور بیجز تقسیم کیے گئے

ڈی سی لاہور کا گرلز ہائی سکول کا دورہ،بچوں میں خوش آمدید کارڈز اور بیجز تقسیم کیے گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:موسم گرما کی تعطیلات کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، جس کے بعد تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ پہلے روز ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہراہ ایوان تجارت کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے سکول کے مختلف سیکشنز اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کے آغاز کے حوالے سے سکول انتظامیہ سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر بچوں میں خوش آمدید کارڈز اور بیجز بھی تقسیم کیے گئے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات ہر صورت برقرار رہنی چاہئیں۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ضروریات کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے گا۔