سٹی 42: آزادکشمیر بھر میں تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں
محکمہ تعلیم آزادکشمیر کے مطابق سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے،سوشل میڈیا پر چھٹیوں سے متعلق وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دےدیا گیا ، چھٹیوں سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،والدین اور طلبہ سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی گئی
جعلی نوٹیفکیشن کے باعث والدین اور طلبہ میں کنفیوژن پیدا ہوئی،تعلیمی ادارے کھلنے پر اساتذہ و طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا
محکمہ تعلیم نے کہا جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،چھٹیوں کے نوٹیفکیشن صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہوں گے،تمام تعلیمی ادارے کل باقاعدہ طور پر کھلیں گے اور تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی

