ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابالغ لڑکی کے مبینہ اغوا اور شادی سے متعلق کیس ،عدالت نےفیصلہ سنا دیا

 نابالغ لڑکی کے مبینہ اغوا اور شادی سے متعلق کیس ،عدالت نےفیصلہ سنا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی کے مبینہ اغوا اور شادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔

 تفصیلات کےن مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لڑکی کی رضامندی پر شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دیدیا،متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فرزانہ بی بی کی عمر اب تقریبا 18 سال ہو چکی ہے، چیف جسٹس نے متاثرہ بچی سےاستفسار کیا کہ والدین کیساتھ رہ رہی ہیں؟ فرزانہ بی بی نے کہا کہ والدین کیساتھ رہ رہی ہوں لیکن شوہرکیساتھ رہناچاہتی ہوں۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جوواقعہ ہوا اس پر افسوس ہے لیکن انکی شادی ہو چکی ہے، متاثرہ لڑکی تو شوہر کےساتھ جانا چاہتی ہے، شوہرکیخلاف کارروائی کا حکم دیا تو دونوں کا مستقبل تباہ ہوجائےگا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اب ان کے دو نوزائیداہ بچے بھی ہیں، سپریم کورٹ نے نوزائیداہ بچوں کو بھی شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں متاثرہ بچی اور اسکی دو بیٹیاں تفتیش مکمل ہونے تک درخواستگزار والد کے حوالے کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer