سٹی 42:پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی ۔
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ نئیر بخاری، قمر زمان کائرہ، صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے پارٹی مفلر پہنایا۔
نذیر احمد نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
نذیر احمد ایڈوکیٹ جون 2023 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔نزیر احمد نومبر 2020 کے انتخابات میں ضلع غذر کے حلقہ GBA-20 (غذر-II) سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔