ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور موبائلز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل اکرم نامی شخص کو پراپرٹی سیل کرنے کے بہانے بلایا اورملزم وقاص متاثرہ شخص کو بہانے سے بھلر گاؤں لے گیا جہاں ملزم نے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر متاثرہ شخص کو محبوس رکھا۔

ایس پی علی اسد نے بتایا کہ ملزمان اکرم نامی شخص پر تشدد کے ساتھ برہنہ ویڈیوز بھی بناتے رہےملزمان نے آن لائن اور اے ٹی ایم کارڈ سے 3 لاکھ 50 ہزار تاوان وصول کیا جسکے بعد ملزمان آشیانہ روڈ پر متاثرہ شخص کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں وقاص اور آفتاب شامل  ہیں جن سے چھینی گئی رقم اور 2 موبائلز برآمد کرلیے گئے ہیں مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔