ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : گرمی کی شدت میں اضافہ،  یو وی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا

لاہور : گرمی کی شدت میں اضافہ،  یو وی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: صوبائی دارالحکومت لاہور  میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  یو وی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، جو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عروج پر رہے گا۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

مزید برآں، شہر میں فضائی آلودگی کی سطح بھی بڑھ گئی ہے اور مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 167 ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ  ڈی ایچ اے فیز   6 میں اے کیو آئی 185، برکی روڈ لاہور  پر 167 جبکہ ماڈل ٹائون لاہور میں 165 ریکارڈ کیا گیا۔