ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوہرا قتل؛ پی ٹی آئی فرار رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کے کیس میں نیا موڑ

دوہرا قتل؛ پی ٹی آئی فرار رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کے کیس میں نیا موڑ
کیپشن: PTI Faisal zaman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کے فرار ہونے پر پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ کے پی کے اورآئی جی کے خلاف وفاقی حکومت سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہناہے کہ فیصل زمان کے خلاف دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے، کس قانون کے تحت فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل میں 42 دنوں سے موجود تھا ، کے پی کے حکومت, وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کو فرار ہونے میں سہولت کاری فراہم کی۔

رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اقتدار کے لئے اپنے ہی لوگوں کو قتل کردیتے ہیں ۔اقتدار کے لئے علی امین گنڈا پور نے اپنے صوبائی وزیر اسرار گنڈاپور اور اقلیتی رکن نے بھی قتل کروایا، رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کے فرار ہونے کے معاملے پر ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور میڈیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ہری پور سے رکن فیصل زمان پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے ہیں۔ فیصل زمان پر پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر طاہر اقبال اور ان کے ساتھی کے قتل کا الزام تھا اور اس کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رواں ماہ کے آخر میں سنانا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فیصل زمان پشاور میں واقع ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہوئے جہاں اُن کو ایبٹ آباد جیل سے پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی اجلاس کے لیے لایا گیا تھا۔پشاور میں اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کے باوجود فیصل زمان کی ایم پی اے ہاسٹل منتقلی ایک منفرد واقعہ ہے۔ فیصل زمان کی منتقلی کے بعد ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer