ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی قرضہ کیسے اترے گا؟سابق کرکٹر جاوید میاں داد کا وزیراعظم کو مشورہ

ملکی قرضہ کیسے اترے گا؟سابق کرکٹر جاوید میاں داد کا وزیراعظم کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہماری قسمت میں یہی رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو، کسی نے ملک کا نہیں سوچا ، یہ آزمائش ہے اورا س سے بھی نکل جائیں گے ۔میرے پاس وہ منصوبہ ہے کہ پاکستان کا مکمل قرضہ اتر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قائم فنڈ کے لیے جاری ٹیلی تھون میں جاوید میاں داد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم صاحب سے یہی کہوں گا کہ ہماری قسمت میں یہی رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو، کیونکہ اس شخص نے جب سے ہم نے کھیلنا شروع کیا ہے ہسپتال بنائے اور مانگتے ہی رہے ، کھانے والے تو نکل گئے ، کسی نے ملک کا نہیں سوچا ، یہ آزمائش ہے اورا س سے بھی نکل جائیں گے ۔

جاوید میاں داد کا مزید کہناتھا کہ عمران خان سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ میرے سے ایک بار ملاقات کریں کیونکہ میرے پاس وہ منصوبہ ہے کہ پاکستان کا مکمل قرضہ اتر جائے گا ، آپ کو پتا ہے کہ میں کیلکولیٹر ہوں ، یہ ساری چیزیں آگاہی کی بات ہے ،اس ملک کی حقیقت یہ ہے کہ یہ وائرس نہیں ر ک سکتا جب تک آپ کو خو د کو نہیں سمجھائیں گے کہ ہم نے باہر نہیں نکلنا ۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کھانے کو نہیں وہ کیا کریں گے،دنیا میں وزراءاعظم صرف سپر وائز کرتے ہیں اور ملک کو عوام چلاتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اورلوگ مجبور ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اوراس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں 11ہزار 114ارب روپے اضافہ ہوا،ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 40 ہزار 993 ارب روپے ہوگیا۔ قرضوں کا بوجھ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی کے) 94.1 فیصد تک پہنچ گیاہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer