ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کا گروپ انشورنس، ہاوس رینٹ، ٹائم سکیل اور یوٹیلیٹی الاونس کی بحالی کیلئے احتجاج اور نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پر واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نےقلم چھوڑ ہڑتال کی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ ہوتے ہوئے شدیدنعرے بازی کی۔  ایپکا ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکی گروپ انشورنس، ہاوس رینٹ، ٹائم سکیل، یوٹیلیٹی الاونس فی الفور بحال کیا جائے، صدرایپکا ندیم شاہ کا کہنا تھا کہ رواں بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

 نائب صدر محمد اکرام کا کہنا تھا کہ ایپکا ملازمین کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer