نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹمپرنگ، بیانات قلمبند

 نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹمپرنگ، بیانات قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں ٹمپرنگ کا معاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے 19 افراد کے بیانات قلمبند کرلیے۔

 ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ شریف فیملی نے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ اپ لوڈ ہونے کے بعد سب سے پہلے رپورٹ شریف سٹی کے ہیڈ آف پیتھالوجسٹ ڈاکٹر طاہر سعید نے دیکھی، اس کے بعد لاہور کراچی راولپنڈی ملتان رحیم یار سے 25 مختلف لوگوں نے اس کو دیکھا، میاں نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو ٹمپرنگ سے پہلے اچھے برے الفاظ سے نوازا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق چغتائی لیب نے اپنے مین سرور تک رسائی نہیں دی اور نواز شریف فیملی کی طرف سے رپورٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے لوگوں کو رپورٹ تک رسائی حاصل ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ پر 40 سے زائد افراد نے ریمارکس کیے۔

Sughra Afzal

Content Writer