بچوں کا مستقل داؤ پر،اولیول کی داخلہ سلپس روک لی گئیں

بچوں کا مستقل داؤ پر،اولیول کی داخلہ سلپس روک لی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: سٹی سکول راوی کیمپس جوہرٹاؤن نے اولیول کے 100 کے قریب بچوں کی داخلہ سلپس روک لیں،بچوں کا مستقل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق والدین کی جانب سے سٹی سکول روای کیمپس جوہر ٹاؤن کے خلاف سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سکول انتظامیہ نے اولیول کے 100 بچوں کی داخلہ سلپ روک لی ہے۔ جبکہ پرنسپل نے انہیں سکول سے باہرنکال دیا اورجب انہوں نےاحتجاج کیا توپرنسپل نےپولیس بلوالی۔

یہ بھی پڑھیں:امیگریشن اینڈ پاسپورٹ انتظامیہ سسٹم چلانے میں ناکام 

 والدین کا مزید کہنا تھا کہ سلپس نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے امتحان میں بیٹھ نہیں سکتے ہیں۔جس سےان کےبچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔  کورٹ آرڈر کے تحت زائد وصول کی گئی فیسز نہ انہیں واپس کی جاررہی ہیں اور نہ ہی انہیں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔