تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دینے کیلئے جماعت اسلامی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دینے کیلئے جماعت اسلامی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ کا سلسلہ  عروج پر پہنچ گیا، سیاسی اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، بغاوتوں کا موسم جوبن پر آگیا،  جماعت اسلامی کے بڑوں نے بھی تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دینے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں جس پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان تخت رائیونڈ گرانے کیلئے سرگرم ، آج بڑا سیاسی دھماکہ کریں گے
سٹی 42 کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنے نہ رہنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے سراج الحق کے خلاف جارحانہ بیانات کا بھی جائزہ لیاجا رہاہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ایم ایم اے کے ہونے والے اجلاس میں حکومتوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں نگران سیٹ اپ پر نگران وزیراعظم کے دیئے گے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ انتخابات 2018 میں جماعت اسلامی کے متوقع امیدواروں کے ناموں پر بھی گفتگو کی گئی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔ لاہور چڑ یا گھر انتظامیہ نے بڑی پابندی ختم کردی

 اجلاس میں پروفیسر ابراہیم، لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، معراج الہدی، حافظ محمد ادریس، اسداللہ بھٹو شریک ہیں۔