شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے بڑی پابندی ختم کردی

شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے بڑی پابندی ختم کردی
کیپشن: City42 - Lahore Zoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضا نور) شہریوں کیلئے خوشخبری، لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردی۔

 

سٹی 42 کے مطابق لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ پابندی کا اطلاق صرف ایک ہفتہ کے لیے کیا گیا تھاتاہم زو بچوں بڑوں کی یکساں پسندیدہ تفریح گاہ ہے اور مستقل طور پر ایسی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے

حسن علی سکھیرا نے کہا  کہ فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی تھی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے بعد پابندی کو ختم کر دیا گیا۔