ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،13دہشتگرد جہنم واصل، ایک جوان شہید

شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،13دہشتگرد جہنم واصل، ایک جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: کوئٹہ کے علاقے شعبان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شعبان میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن  جاری ہے،سیکورٹی فورسز  دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر 21ستمبر سے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو انٹیلیجنس اداروں سے شعبان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، دہشتگردوں سے مقامی آبادی کو محفوظ رکھنے کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے،کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے کلئیر کروائے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شعبان میں جاری کارروائی میں اب تک 13 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ،دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دیگر اسلحہ برآمدہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد جمیل شہیدہو گئے،شہید نائب صوبیدار محمد جمیل کی عمر 39 سال، تعلق تونسہ شریف، ضلع ڈیرہ غازی خان سے تھا۔

 آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے،’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیاں تیز رفتاری سے جاری ہے،غیر ملکی سرپرستی و معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے  کیلئے پرعزم ہیں۔