ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے پولیس کا ٹکٹ لیس مسافروں کی مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لینے کا فیصلہ

ریلوے پولیس کا ٹکٹ لیس مسافروں کی مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ریلوے پولیس نے ٹکٹ لیس مسافروں کی روٹین چیکنگ میں شرکت فوری طور پر ختم کرتے ہوئے کمرشل برانچ، ایس ٹی ایز اور ٹی ٹی ایز کے ساتھ مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے پولیس اہلکاروں کو روٹین جوائنٹ چیکنگ کے لیے تعینات نہ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، جبکہ نفری کو بنیادی سیکیورٹی فرائض سے ہٹانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے حکم نامے کے مطابق ٹکٹ لیس مسافروں کی چیکنگ کے لیے بنائی گئی ٹیمیں بھی واپس کردی گئی ہیں۔

ریلوے پولیس اب ٹکٹ لیس مسافروں کی معمول کی مشترکہ چیکنگ نہیں کرے گی حکام کے مطابق مزاحمت، بدتمیزی یا امن و امان کی صورتحال میں ریلوے پولیس مدد فراہم کرے گی، تاہم اس کی معاونت صرف ایس ٹی ایز اور ٹی ٹی ایز کی تحریری درخواست پر ہوگی۔

ریلوے پولیس نے قانونی پیچیدگیوں کے خدشے کے پیش نظر ٹکٹ لیس مسافروں کی مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لیا ہے۔