عابد چودھری: ٹاؤن شپ میں پولیس یونیفارم اور سول کپڑوں میں مسلح افراد کا خاتون کے گھر دھاوا، لاکھوں کا سامان لے گئے۔
متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹاؤن شپ میں پولیس یونیفارم اور سول کپڑوں میں مسلح افراد مبینہ طور پر چیکنگ کے بہانے خاتون مہوش کے گھر داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر 4 موبائل فون، گھڑیاں اور نقدی لے گئے۔
متاثرہ خاتون مہوش کے مطابق مسلح افراد نے خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کیا اور گھر سے گاڑی اور الماری کی چابیاں بھی لے گئے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ون فائیو پر کال کی تو تھانے درخواست دینے کا کہا گیا، تاہم تھانہ ٹاؤن شپ جانے پر اہلکاروں نے درخواست لینے سے انکار کردیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے واقعے کے خلاف ایس ایس پی ڈسپلن کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی۔