ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے 19 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے شابان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے 13 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ ضلع کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ضلع کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مزید 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہے جبکہ وزیراعظم نے کارروائی کے دوران شہید ہونے والے صوبیدار محمد جمیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اُنہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی 19 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف پوری قوت سے آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔

محسن نقوی نے خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے صوبیدار محمد جمیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کے پرامن کل کے لیے اپنا آج قربان کرکے مثال قائم کی اور وطن پر جان نثار کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔