ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق، کالجز اور یونیورسٹیوں میں گداگری مخالف مہم کا آغاز

محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق، کالجز اور یونیورسٹیوں میں گداگری مخالف مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:محکمہ تعلیم نے شاہراہوں اور بازاروں کے بجائے کالجز اور یونیورسٹیوں کے اندر گداگری مخالف مہم شروع کر دی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایتی مراسلے کے مطابق تعلیمی اداروں میں ماہانہ بنیادوں پر گداگری کیخلاف سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ طلباء اور اساتذہ کی جانب سے پمفلٹس، بینرز اور پلے کارڈز بھی لگائے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مہم کے ذریعے سوسائٹی میں گداگری کے مضر اثرات کو اجاگر کیا جائے گا۔