سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔
اُس کار پرائیویٹ کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔ واقعے کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔