ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع

 کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے 391 اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کے کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں اس پروگرام کا افتتاح کیا,افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور اسکول ٹیموں کو پی سی بی کٹ بیگز بھی دیے گئے,کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس پروگرام میں 175 سرکاری اور 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،پروگرام میں ملک بھر سے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں،پروگرام میں 175 سرکاری سکولز ،218 نجی سکولز شامل ہیں،ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ سٹارز کی تلاش ہے،امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز اُبھریں گے،میں نےکریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں تعلیم حاصل کی،اس سکول سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کریسنٹ ماڈل سکول سے ہو رہا ہے،ہم اسی گراؤنڈ میں کئی کئی گھنٹے گھنٹے گزارتے تھے،پروگرام ٹیلنٹ کی تلاش کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے اہم قدم ہے ،طلباء کو تعلیم کے ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا،تمام سکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے ،اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے،پی سی بی ٹورنامنٹ میں جیتنے والی سکولز ٹیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔
بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے ممبر انوار غنی،منیجنگ ٹرسیٹز میاں سلیم الطاف،پرنسپل رابعہ نجم،صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم ،سیکرٹری سپورٹس،چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم  نےتقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اراکین، اسکول پرنسپل اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستانی کرکٹ کا مستقبل سنوارنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں کیریئر بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔