ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی تیراہ میں ایک کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک

explosive material blast, Fitna Alhindustan, TTP, Taliban e Pakistan, City42, Tirah, Khyber District , Terrorist
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع  خیبر کی وادی تیراہ میں ایک کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں 14 مبینہ دہشتگرد شامل ہیں،  باقی مرنے والے ان دہشتگردوں کے ساتھ اور آس پاس موجود تھے۔

پولیس کے مطابق اس کمپاؤنڈ کو  فتنہ الہندوستان کا  کمانڈر امان گل اور  مسعود خان بطور  بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے  اور  یہاں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا۔ دھماکے سے قریب کی کئی رہائش گاہیں بھی تباہ ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شورش زدہ علاقے میں دہشتگرد عام شہریوں کو  انسانی ڈھال کے طور  پر  استعمال کر رہے ہیں۔