ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے نام پر پرائیویٹ اکیڈمیوں کا شرمناک اقدام

Private academies fraud
کیپشن: Punjab University
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پرائیویٹ اکیڈمیز کا پنجاب یونیورسٹی سے بی اے، بی ایس سی، ایم اے ، ایم ایس سی کے آن لائن داخلوں میں فراڈ کا انکشاف، اکیڈمیاں معذور افراد کے نام پر پیسے بنانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اکیڈمیز نے معذور افراد کے کوٹے میں داخلے کروا کر کروڑوں روپے کما لئے۔ پرائیویٹ اکیڈمیوں نے پنجاب یونیورسٹی کیساتھ بی اے، بی ایس سی، ایم اے اور ایم ایس سی کے آن لائن داخلوں میں فراڈ کیا گیا۔پرائیویٹ اکیڈمیز نے معذور افراد کے کوٹے میں پنجاب یونیورسٹی میں جنرل امیدواروں کے داخلے کروا دیئے گئے۔

پنجاب یونیورسٹی نے پرائیوٹ اکیڈمیز کی جانب سے فراڈ کرنے کی تصدیق کردی۔ اکیڈمیوں کا فراڈ سامنے آنے پر پنجاب یونیورسٹی نے موصول ہونے معذور افراد کے ڈیٹا کو تصدیق کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب یونیورسٹی معذور امیدواروں کی تصدیق نادرا سے کروائے گی جبکہ پنجاب یونیورسٹی معذور افراد سے داخلوں کی فیس وصول نہیں کرتی۔