میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
کیپشن: City42 - Medical Entry Test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد کیا گیا  جس میں 42 ہزار طالبات اور 24 ہزار طلبہ امتحان دے رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 7 امتحانی سنٹرز پر 19 ہزار طلبا امتحان دے رہے ہیں، 17 سرکاری میڈیکل کالجز کی 3 ہزار 405 اور سرکاری ڈینٹل کالجز کی 216 سیٹوں پر داخلہ ہوگا۔ 21 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں 2590 اور 9 پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں 556 سیٹوں پر داخلے ہونگے۔

 وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور امتحانی مراکز کے 150 گز کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بندہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer