پاکستان سپر لیگ برانڈ اچانک گہرے بحران سے دوچار ہو گیا۔ اہم فرنچائز نے معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ پی ایس ایل کی انتظامیہ پہلے ہی یہ وارننگ دے چکی ہے کہ اگر علی ترین اور ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے برانڈ کو نقصان پہنچانے پر معافی نہ مانگی تو فرنچائزی معاہدہ منسوخ ہو سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کو شو کاز نوٹس بھیجا تھا جس میں پی ایس ایل برانڈ کو نقصان پہنچانے والے پروپیگنڈا کو لے کر دس سالہ معاہدہ کی وائلیشن کا حوالہ دیا تھا۔ آج یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملنے والے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فرنچائز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے پی ایس ایل 10 سے پہلے ہی مہم چلانا شروع کر دی تھی، فرنچائز کے مالک علی ترین نے سوشل میڈیا انٹرویوز اور پوڈ کاسٹس میں پاکستان سپر لیگ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی۔
پی سی بی کے نوٹس میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے بیانات واپس لینے اور پی ایس ایل انتظامیہ سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔
پی سی بی کے نوٹس میں فرنچائز سے معاہدے کو ختم کرنے اور علی ترین کو بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔
آج ملتان سلطانز نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ اس جواب میں پی سی بی اور پی ایس ایل کی پہلے موجود شکایات کو مزید بڑھانے والی باتیں کی گئی ہیں۔
پی سی بی کے نوٹس کی بھی سکینڈلائزنگ
ملتان سلطانز نے اس پر ہی بس نہیں کیا بلکہ اس حساس معاملہ کو سوشل میڈیا پر ڈسکس کرنا شروع کر دیا۔ پی سی بی کو پہلے بھی ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ سے دراصل یہ ہی شکایت ہے کہ وہ پی ایس ایل کو سکینڈلائز کر رہی ہے۔ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا جس میں پی سی بی کے نوٹس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
ملتان سلطانز کے بیان میں کہا گیا کہ علی ترین نے جو بھی بیان دیا ہے وہ پی ایس ایل کے بہترین مفاد میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کی بہتری کے لیے قابل قدر اقدامات کیے ہیں جن میں اکیڈمیز کا قیام بھی شامل ہے۔
ہمارا سات ارب روپے کا نقصان ہو چکا
ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے مطابق علی ترین نے ملتان سلطانز میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہے اور 7 ارب روپے کا نقصان بھی اٹھایا ہے۔
ملتان سلطانز کے بیان میں مزید کہا گیا کہ تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا سمجھ سے باہر ہے، یہ پی ایس ایل انتظامیہ کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ سوالات سننے اور جواب دہی کے لیے تیار نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نوٹس
علی ترین کی ملکیت فرنچائز ک ملتان سلطانز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی صریح خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔اس نوٹس مین بتایا گیا تھا کہ فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
اس نوٹس مین یہ بھی تھا کہ ملتان سلطانز فرنچائز نے پی ایس ایل 10 کے آغاز سے پہلے ہی پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے والی پروپیگنڈا مہم چلانا شروع کر دی تھی، فرنچائز مالک نے سوشل میڈیا انٹرویوز اور پوڈ کاسٹس میں لیگ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی۔
مہم چلانے کا مقصد لیگ کو ایوییلو یشن سے قبل ڈی ویلیو کرنا تھا جس کا مقصد اگلے 10 برس کے لیے ایویلیو یشن کو کم کرنا تھا۔
پی ایس ایل پاکستان کا ایک بڑا برانڈ تھا کون اپنے برانڈ کو خود نقصان پہنچا سکتا ہے۔ فرنچائز نے پبلک میں تنقید کی لیکن کبھی تحریری طور پر پی سی بی کو تجاویز نہیں دیں۔
ذرائع کے مطابق فرنچائز نے معاہدے کی 2 سب سے زیادہ سنگین خلاف ورزیاں کیں۔
نوٹس مین بتایا گیا کہ تمام فرنچائزز نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں کہ ایسی تنقید نہیں کی جائے گی جس کا لیگ پر منفی اثر نہ پڑے ۔ فرنچائز نے لیگ کی شہرت کو نقصان نہ پہنچانے کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی۔
فرنچائز کے مالک نے اپنے کھلاڑیوں کو مخالف کھلاڑیوں کے ہیلمٹ پر بال مارنے کی ترغیب دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی گئی جس میں ایک ہزار ڈالرز انعام دینے کا کہا گیا۔ یہ حرکت کرکٹ کے نورمز کے خلاف تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلیو ایشن جب مکمل ہونے قریب ہے تو ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ فرنچائز نے تاخیری حربے کے طور پر ویلیو ایشن کمپنی سے تعاون بھی نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نوٹس میں فرنچائز کو ان تمام شقوں کی خلاف ورزی کا بتایا گیا اور جواب طلب کیا گیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل ویلیو ایشن اگلے چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔
پی سی بی کے ملتان سلطانز کی انتظامیہ کو بھیجے گئے نوٹس میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے بیانات واپس لینے اور پی ایس ایل انتظامیہ سے عوام کے سامنے معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔