بھارت کے عظیم کرکٹر بشن سنگھ بیدی انتقال کرگئے

 بھارت کے عظیم کرکٹر بشن سنگھ بیدی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے عظیم کرکٹر بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے بشن سنگھ بیدی بھارت کے اوّلین اسپینرز میں سے تھے جنھوں نے کرکٹ کی دنیا میں 1967 سے 1979 تک راج کیا۔ باکمال باؤلر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 266 وکٹیں جبکہ 10 ایک روزہ میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 بشن سنگھ بیدی نے 22 میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ ان کی جادوگر باؤلنگ کی وجہ سے بھارت نے 1975 کے ورلڈ کپ میں ساأتھ افریقا کو 120 رنز تک محدود کردیا تھا۔

The BCCI mourns the sad demise of former India Test Captain and legendary spinner, Bishan Singh Bedi.

Our thoughts and prayers are with his family and fans in these tough times.

May his soul rest in peace ???? pic.twitter.com/oYdJU0cBCV

— BCCI (@BCCI) October 23, 2023

" alt="">

لیجنڈری اسپینر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد باؤلر کوچ کی حیثیت سے بھارت کو کئی بہترین اسپینرز دیے۔ ان کی وفات پر بھارتی کرکٹرز، کرکٹ بورڈ اور مداحوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

    وہ بھارتی ٹیم کی بری کارکردگی کے سخت ناقد تھے اور خامیوں کی نشاندہی میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے تھے اور نہ ہی اپنے الفاظ واپس لیتے تھے یہی وجہ ہے انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ میں اہلیت کے باوجود کبھی جگہ نہ مل سکی۔